Skip to main content

عمران خان ریپٹلین سائیکوپیتھ

نفسیاتی مریض یا پاگل لفظ 'سائیکوپیتھ' کا درست ترجمہ نہیں۔ بلکہ 'سائیکوپیتھ' عام لوگوں کی نسبت ذہنی طور پر زیادہ چاک و چوبند ہوسکتے ہیں۔ ان کو 'ہیومن پریڈیٹرز' بھی کہا جاتا ہے۔ 'ہیومن پریڈیٹرز' یعنی یہ انسانوں کی جان، مال حتی کہ ان کے احساسات اور جذبات کا بھی شکار کرتے ہیں۔  وہ یہ سب یہ کیسے کر لیتے ہیں اور میں نے عنوان میں عمران خان کا نام کیوں لکھا ہے؟ اس کا جواب یہ ہے کہ 'سائیکوپیتھ' میں دوسرے انسانوں سے الگ کچھ صفات ہوتی ہیں جو ان کو قدرتی شکاری بناتی ہیں۔ انکی یہ صفات دنیا بھر کے ماہرین نے برسوں کی تحقیق اور محنت کے بعد جمع کی ہیں اور حیرت انگیز طور پر وہ تقریباً ساری عمران خان میں پائی جاتی ہیں۔  سائیکوپیتھس کو 'ریپٹلینز' بھی کہا جاتا ہے۔ کیونکہ انکی کچھ عادتیں ریپٹلینزجیسی ہوتی ہیں۔ ریپٹلینز کے بارے میں قرآن اور سائنس نے کچھ آگہی دی ہے اس پر بھی بات کرینگے۔  اگر آپ ایک بار ٹھنڈے دل سے یہ مضمون پڑھ لیں تو شائد آپ عمران خان کی مقبولیت، شخصیت، سوچ اور فیصلوں کو سمجھ لیں۔ بہت سی چیزوں کے بارے میں آپ کی حیرت دور ہوسکتی ہے۔  ریپٹلین سائیک

دریائے فرات کا خشک ہونا

 دریائے فرات کے کناروں سے انسانی تہذیب نے جنم لیا۔ ذراعت، لکھائی، پہیہ اور قانون یہ چار چیزیں یہیں ایجاد ہوئیں۔ شراب، موسیقی اور شاعری نے بھی یہاں سے جنم لیا۔ پہلی بار وقت کو سال، مہینوں اور دن کو چوبیس گھنٹوں میں یہیں تقسیم کیا گیا۔ 

دریائے فرات کی حالیہ تصاویر خوفناک ہیں۔ وہ تیزی سے خشک ہورہا ہے۔ توراۃ مقدس کے مطابق دریائے فرات کا خشک ہونا انسانوں کی تباہی کی پہلی علامت ہوگی۔ خالق حقیقی انسانوں کا خاتمہ کرنے سے پہلے اس عظیم دریا کو خشک دے گا جہاں سے یہ انسان پھلے پھولے۔ 

ایک اندازے کے مطابق دریائے فرات آدھا خشک ہوچکا ہے۔ اسکے پانی پر انحصار کرنے والے لوگ بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ قریب کی بہت سی زمینیں بنجر ہوگئی ہیں۔ 



بائبل میں لکھا ہے کہ " چھٹے فرشتے نے اپنا پیالہ دریائے فرات پر ڈالا، جس سے اسکا پانی خشک ہوگیا اور مشرق سے بادشاہوں کی آمد کا راستہ کھل گیا۔"

بائبل کے مطابق انسانوں کا خاتمہ ہونے سے پہلے ایک عظیم جنگ ہوگی اور وہ جنگ شروع ہونے سے پہلے دریائے فرات خشک ہوجائیگا۔ مشرق سے آنے والے یہ بادشاہ اس عظیم جنگ میں حصہ لینگے۔ (خشک ہونے سے مراد یہ بھی ہوتی ہے کہ دریا اپنا بیشتر پانی کھو دے)

بائبل کے اسی باب میں کچھ اور پیشن گوئیاں بھی ہیں۔ جس میں اسی طرح فرشتے کی مثال سے بتایا گیا ہے کہ دریائے فرات کے خشک ہونے سے پہلے سورج کی روشنی مدھم ہوجائیگی، دریاؤں اور سمندوں کا پانی انسانوں اور دیگر مخلوقات کے لیے خون کی طرح ہوجائیگا۔ ایک فرشتہ سورج کو مزید گرم کر دے گا۔ (شائد یہ ماحولیاتی آلودگی کی طرف اشارہ ہے جو اتنی بڑھ چکی ہے کہ چین میں کئی جگہ سورج کی روشنی مدھم قرار دی جاتی ہے اور دریاؤوں اور سمندوں کا پانی دنیا بھر میں آلودہ ہوچکا ہے۔ اور گوبل وارمنگ سے ہم سب واقف ہیں)

اسی کتاب کے مطابق اس جنگ میں ایک تہائی انسان قتل ہوجائنگے۔ 

کتاب مقدس کے مطابق اس دریا پر اللہ نے چار فرشتے مقرر کیے ہیں۔ خشک دریا کی تہہ میں بڑے بڑے پتھروں سے تراشے گئے تہہ خانے نکلے ہیں۔ وہاں کچھ آرکیالوجسٹس نے عجیب و غریب قسم کی آوازیں ریکارڈ کی ہیں جو یوٹیوب پر سنی جاسکتی ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ دریائے فرات کے خشک ہونے اور پھر ایک بڑی جنگ ہونے کی پیشن گوئی حضورﷺ نے بھی فرمائی ہے۔ جس کے مطابق دریائے فرات خشک ہوگا تو اس سے سونے کا پہاڑ نکلے گا۔ جس کے لیے جنگ ہوگی۔ 

ترکی میں سونے کے بہت بڑے ذخائر ملے ہیں جو دریائے فرات سے زیادہ دور نہیں ہیں۔ ترکی جو چند سال پہلے تک ایک گرام سونا پیدا نہیں کر رہا تھا اب دنیا کے پانچ بڑے ممالک میں شامل ہوچکا ہے سونا پیدا کرنے کی استعداد کے لحاظ سے۔ 

لیکن کیا واقعی دریائے فرات کا خشک ہونا کسی بڑی جنگ کی علامت ہے اور مشرق سے آنے والے یہ بادشاہ کون ہونگے؟

کیا حالیہ فلسطین اسرائیل جنگ کسی بڑی جنگ کا نقطہ آغاز ہوسکتا ہے جس میں رفتہ رفتہ ساری دنیا کود پڑے؟

تحریر شاہد خان





Comments

Popular posts from this blog

عمران خان ریپٹلین سائیکوپیتھ

نفسیاتی مریض یا پاگل لفظ 'سائیکوپیتھ' کا درست ترجمہ نہیں۔ بلکہ 'سائیکوپیتھ' عام لوگوں کی نسبت ذہنی طور پر زیادہ چاک و چوبند ہوسکتے ہیں۔ ان کو 'ہیومن پریڈیٹرز' بھی کہا جاتا ہے۔ 'ہیومن پریڈیٹرز' یعنی یہ انسانوں کی جان، مال حتی کہ ان کے احساسات اور جذبات کا بھی شکار کرتے ہیں۔  وہ یہ سب یہ کیسے کر لیتے ہیں اور میں نے عنوان میں عمران خان کا نام کیوں لکھا ہے؟ اس کا جواب یہ ہے کہ 'سائیکوپیتھ' میں دوسرے انسانوں سے الگ کچھ صفات ہوتی ہیں جو ان کو قدرتی شکاری بناتی ہیں۔ انکی یہ صفات دنیا بھر کے ماہرین نے برسوں کی تحقیق اور محنت کے بعد جمع کی ہیں اور حیرت انگیز طور پر وہ تقریباً ساری عمران خان میں پائی جاتی ہیں۔  سائیکوپیتھس کو 'ریپٹلینز' بھی کہا جاتا ہے۔ کیونکہ انکی کچھ عادتیں ریپٹلینزجیسی ہوتی ہیں۔ ریپٹلینز کے بارے میں قرآن اور سائنس نے کچھ آگہی دی ہے اس پر بھی بات کرینگے۔  اگر آپ ایک بار ٹھنڈے دل سے یہ مضمون پڑھ لیں تو شائد آپ عمران خان کی مقبولیت، شخصیت، سوچ اور فیصلوں کو سمجھ لیں۔ بہت سی چیزوں کے بارے میں آپ کی حیرت دور ہوسکتی ہے۔  ریپٹلین سائیک

میمو گیٹ سکینڈل کیا ہے

 مئی 2011ء میں اس وقت کے صدر پاکستان آصف علی زرداری کی جانب سے امریکن ایڈمرل مائکل مولن کے نام ایک خط لکھا گیا جو میمو گیٹ سکینڈل کے نام سے مشہور ہے۔ اس خط میں آصف زرداری نے امریکہ سے پاک فوج اور آئی ایس آئی کے خلاف مدد طلب کی جسکے بدلے امریکہ کو مندرجہ ذیل پیشکشیں کیں۔  1۔۔امریکی سفارشات کی روشنی میں اسامہ بن لادن کو پناہ دینے یا اس سے تعلقات رکھنے والے تمام مشتبہ جرنیلوں کے خلاف کاروائی۔ پاک فوج کی تمام سینیر قیادت بشمول چیف جنرل کیانی اور ڈی جی آئی ایس آئی جنرل پاشا کی فوری معطلی۔  2۔ امریکہ کی پسندیدہ شخصیات پر مشتمل ایک نئے سول دفاعی ادارے کا قیام جو آئی ایس آئی کو کنٹرول کرے۔  3۔ امریکن فورسز کو پاکستان بھر میں کہیں بھی آپریشن کرنے کی اجازت۔ جس میں پاکستان کی سول حکومت ان کی مکمل معاؤنت کرے گی۔  4۔ ایمن اظوہری ، ملا عمر اور سراج الدین حقانی کو فوری طور پر امریکہ کے حوالے کرنے کا وعدہ۔ 5۔ نیا قائم کیا گیا سول دفاعی ادارہ فوری طور پر آئی ایس آئی کے " سیکشن ایس" کو بند کردے گا جو امریکہ کے خلاف افغان جہاد کو کنٹرول کرتا ہے۔ نیز آئی ایس آئی اور افغان طالبان کے درمیان موجود