Skip to main content

عمران خان ریپٹلین سائیکوپیتھ

نفسیاتی مریض یا پاگل لفظ 'سائیکوپیتھ' کا درست ترجمہ نہیں۔ بلکہ 'سائیکوپیتھ' عام لوگوں کی نسبت ذہنی طور پر زیادہ چاک و چوبند ہوسکتے ہیں۔ ان کو 'ہیومن پریڈیٹرز' بھی کہا جاتا ہے۔ 'ہیومن پریڈیٹرز' یعنی یہ انسانوں کی جان، مال حتی کہ ان کے احساسات اور جذبات کا بھی شکار کرتے ہیں۔  وہ یہ سب یہ کیسے کر لیتے ہیں اور میں نے عنوان میں عمران خان کا نام کیوں لکھا ہے؟ اس کا جواب یہ ہے کہ 'سائیکوپیتھ' میں دوسرے انسانوں سے الگ کچھ صفات ہوتی ہیں جو ان کو قدرتی شکاری بناتی ہیں۔ انکی یہ صفات دنیا بھر کے ماہرین نے برسوں کی تحقیق اور محنت کے بعد جمع کی ہیں اور حیرت انگیز طور پر وہ تقریباً ساری عمران خان میں پائی جاتی ہیں۔  سائیکوپیتھس کو 'ریپٹلینز' بھی کہا جاتا ہے۔ کیونکہ انکی کچھ عادتیں ریپٹلینزجیسی ہوتی ہیں۔ ریپٹلینز کے بارے میں قرآن اور سائنس نے کچھ آگہی دی ہے اس پر بھی بات کرینگے۔  اگر آپ ایک بار ٹھنڈے دل سے یہ مضمون پڑھ لیں تو شائد آپ عمران خان کی مقبولیت، شخصیت، سوچ اور فیصلوں کو سمجھ لیں۔ بہت سی چیزوں کے بارے میں آپ کی حیرت دور ہوسکتی ہے۔  ریپٹلین سائیک

عمران خان کے ایبسلوٹلی ناٹ کے 10 ثبوت

 1۔ عمران خان نے اپنی حکومت میں سی پیک کو تقریباً فریز کر دیا تھا۔ جو اس وقت پوری دنیا میں سب سے بڑا امریکہ مخالف منصوبہ ہے۔ 

2۔ امریکہ کی فرمائش پر عمران خان نے سی پیک معاہدوں کی تفصیلات بھی امریکہ کو فراہم کیں۔ جس پر چین سخت ناراض ہوا۔

3۔ امریکی خصوصی ایلچی زلمے خلیل زاد نے کہا کہ افغانستان کے حوالے سے ہم نے حکومت پاکستان (عمران خان حکومت) سے جو جو چاہا وہ اس نے کیا۔

4۔ عمران خان کی حکومت میں بھی سابقہ ادوار کی طرح بدستور امریکہ کو پاکستان کی زمینی اور فضائی حدود دستیاب رہیں اورعمران خان کی حکومت میں بھی امریکہ کے افغانستان میں آپریشنز جاری رہے۔ 

5۔ 4۔ ندیم افضل چن نے اعتراف کیا تھا کہ عمران خان نے امریکی ناراضگی کے خوف سے پاک ایران گیس پائپ لائن پر کام نہیں ہونے دیا۔ 

6۔ ندیم افضل چن نے کہا کہ ایک چینی آیا تھا جو ایک ارب ڈالر سے اوپر کی سرمایہ کاری کرنا چاہتا تھا۔ لیکن عمران خان نے کہا کہ نہیں نہیں ابھی چینیوں سے نہیں ملنا۔ امریکہ خفا ہوگا۔ چینی کمپنیوں کے این او سیز بھی روکے گئے۔

7۔ عمران خان نے دعوی کیا تھا کہ جب اسکی حکومت آئیگی تو عافیہ صدیقی کو لائیگا۔ لیکن دورہ امریکہ میں اس نے عافیہ صدیقی کا نام تک نہیں لیا۔ بلکہ جب اس حوالے سے ان سے سوال کیا گیا تو اس نے آسمان کی طرف منہ کر کے بات قہقہے میں اڑا دی۔ گویا سوال کرنے والے نے کوئی لطیفہ سنایا ہو۔ 

8۔ فلسطین پر اسرائیلی بمباری کے حامی امریکی سینیٹر ٹم برشٹ نے اپنے ایک ویڈیو بیان اور ٹیوٹ میں کہا کہ عمران خان امریکہ کے وفادار تھے جس کو پاکستان کی فوج نے قید کیا ہوا ہے۔ ہمارا سٹیٹ ڈپارٹمنٹ کیا کر رہا ہے؟ 

9۔ معروف صحافی محسن بیگ کے مطابق عمران خان کے ای 7 گھر کا کرایہ 8 سال تک امریکی قونصلیٹ دیتی رہی۔ جس کا باقاعدہ ریکارڈ موجود ہے۔ آخر وہ کیوں عمران خان پر یہ مہربانی کر رہے تھے؟ 

10۔ عمران خان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور سیکیورٹی ایڈوائرز معید یوسف نے بیان دیا کہ امریکہ نے ہم سے کبھی بھی اڈے نہیں مانگے۔ کئی صحافی دعوی کرتے ہیں کہ ایچ بی او نامی فلمی چینل پر عمران خان کا انٹرویو پلانٹڈ تھا اور عمران خان کی لابنگ مہم کا حصہ تھا جس کے لیے پی ٹی آئی نے پیسے ادا کیے تھے۔ اس میں کیا گیا سوال اور اسکا ایبسلوٹلی ناٹ جواب بھی فکس تھا۔ پھر اسکو وائرل کرنا بھی منصوبہ بندی کے تحت تھا۔ اس کا مقصد محض جوبائیڈن حکومت کی توجہ حاصل کرنا تھا۔ کیونکہ جوبائیڈن عمران خان کو کو فون تک نہیں کر رہا تھا۔ 

اس کے علاوہ ۔۔ 

میں کئی یوتھیوں سے پوچھ چکا ہوں کہ عمران خان حکومت میں کوئی ایک چیز ایسی بتا دیں جس کا امریکی حکومت نے مطالبہ کیا ہو اور عمران خان نے اس سے انکار کر دیا ہو؟ ابھی تک تو کسی نے جواب نہیں دیا۔ 

کیا یہ بھی محض اتفاق ہے کہ دنیا کے تمام ممالک میں سے اس وقت صرف امریکہ اور اسرائیل کو ہی پی ٹی آئی کا غم کھائے جارہا ہے؟ اسرائیل نے اقوام متحدہ میں پی ٹی آئی کے لیے آواز بلند کی اور امریکہ نے اپنے ایوان میں قرار داد پاس کی۔ 

تحریر شاہد خان

Comments

Popular posts from this blog

عمران خان ریپٹلین سائیکوپیتھ

نفسیاتی مریض یا پاگل لفظ 'سائیکوپیتھ' کا درست ترجمہ نہیں۔ بلکہ 'سائیکوپیتھ' عام لوگوں کی نسبت ذہنی طور پر زیادہ چاک و چوبند ہوسکتے ہیں۔ ان کو 'ہیومن پریڈیٹرز' بھی کہا جاتا ہے۔ 'ہیومن پریڈیٹرز' یعنی یہ انسانوں کی جان، مال حتی کہ ان کے احساسات اور جذبات کا بھی شکار کرتے ہیں۔  وہ یہ سب یہ کیسے کر لیتے ہیں اور میں نے عنوان میں عمران خان کا نام کیوں لکھا ہے؟ اس کا جواب یہ ہے کہ 'سائیکوپیتھ' میں دوسرے انسانوں سے الگ کچھ صفات ہوتی ہیں جو ان کو قدرتی شکاری بناتی ہیں۔ انکی یہ صفات دنیا بھر کے ماہرین نے برسوں کی تحقیق اور محنت کے بعد جمع کی ہیں اور حیرت انگیز طور پر وہ تقریباً ساری عمران خان میں پائی جاتی ہیں۔  سائیکوپیتھس کو 'ریپٹلینز' بھی کہا جاتا ہے۔ کیونکہ انکی کچھ عادتیں ریپٹلینزجیسی ہوتی ہیں۔ ریپٹلینز کے بارے میں قرآن اور سائنس نے کچھ آگہی دی ہے اس پر بھی بات کرینگے۔  اگر آپ ایک بار ٹھنڈے دل سے یہ مضمون پڑھ لیں تو شائد آپ عمران خان کی مقبولیت، شخصیت، سوچ اور فیصلوں کو سمجھ لیں۔ بہت سی چیزوں کے بارے میں آپ کی حیرت دور ہوسکتی ہے۔  ریپٹلین سائیک

دریائے فرات کا خشک ہونا

 دریائے فرات کے کناروں سے انسانی تہذیب نے جنم لیا۔ ذراعت، لکھائی، پہیہ اور قانون یہ چار چیزیں یہیں ایجاد ہوئیں۔ شراب، موسیقی اور شاعری نے بھی یہاں سے جنم لیا۔ پہلی بار وقت کو سال، مہینوں اور دن کو چوبیس گھنٹوں میں یہیں تقسیم کیا گیا۔  دریائے فرات کی حالیہ تصاویر خوفناک ہیں۔ وہ تیزی سے خشک ہورہا ہے۔ توراۃ مقدس کے مطابق دریائے فرات کا خشک ہونا انسانوں کی تباہی کی پہلی علامت ہوگی۔ خالق حقیقی انسانوں کا خاتمہ کرنے سے پہلے اس عظیم دریا کو خشک دے گا جہاں سے یہ انسان پھلے پھولے۔  ایک اندازے کے مطابق دریائے فرات آدھا خشک ہوچکا ہے۔ اسکے پانی پر انحصار کرنے والے لوگ بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ قریب کی بہت سی زمینیں بنجر ہوگئی ہیں۔  بائبل میں لکھا ہے کہ " چھٹے فرشتے نے اپنا پیالہ دریائے فرات پر ڈالا، جس سے اسکا پانی خشک ہوگیا اور مشرق سے بادشاہوں کی آمد کا راستہ کھل گیا۔" بائبل کے مطابق انسانوں کا خاتمہ ہونے سے پہلے ایک عظیم جنگ ہوگی اور وہ جنگ شروع ہونے سے پہلے دریائے فرات خشک ہوجائیگا۔ مشرق سے آنے والے یہ بادشاہ اس عظیم جنگ میں حصہ لینگے۔ (خشک ہونے سے مراد یہ بھی ہوتی ہے کہ دریا اپنا بیشت

میمو گیٹ سکینڈل کیا ہے

 مئی 2011ء میں اس وقت کے صدر پاکستان آصف علی زرداری کی جانب سے امریکن ایڈمرل مائکل مولن کے نام ایک خط لکھا گیا جو میمو گیٹ سکینڈل کے نام سے مشہور ہے۔ اس خط میں آصف زرداری نے امریکہ سے پاک فوج اور آئی ایس آئی کے خلاف مدد طلب کی جسکے بدلے امریکہ کو مندرجہ ذیل پیشکشیں کیں۔  1۔۔امریکی سفارشات کی روشنی میں اسامہ بن لادن کو پناہ دینے یا اس سے تعلقات رکھنے والے تمام مشتبہ جرنیلوں کے خلاف کاروائی۔ پاک فوج کی تمام سینیر قیادت بشمول چیف جنرل کیانی اور ڈی جی آئی ایس آئی جنرل پاشا کی فوری معطلی۔  2۔ امریکہ کی پسندیدہ شخصیات پر مشتمل ایک نئے سول دفاعی ادارے کا قیام جو آئی ایس آئی کو کنٹرول کرے۔  3۔ امریکن فورسز کو پاکستان بھر میں کہیں بھی آپریشن کرنے کی اجازت۔ جس میں پاکستان کی سول حکومت ان کی مکمل معاؤنت کرے گی۔  4۔ ایمن اظوہری ، ملا عمر اور سراج الدین حقانی کو فوری طور پر امریکہ کے حوالے کرنے کا وعدہ۔ 5۔ نیا قائم کیا گیا سول دفاعی ادارہ فوری طور پر آئی ایس آئی کے " سیکشن ایس" کو بند کردے گا جو امریکہ کے خلاف افغان جہاد کو کنٹرول کرتا ہے۔ نیز آئی ایس آئی اور افغان طالبان کے درمیان موجود