Skip to main content

Posts

عمران خان ریپٹلین سائیکوپیتھ

نفسیاتی مریض یا پاگل لفظ 'سائیکوپیتھ' کا درست ترجمہ نہیں۔ بلکہ 'سائیکوپیتھ' عام لوگوں کی نسبت ذہنی طور پر زیادہ چاک و چوبند ہوسکتے ہیں۔ ان کو 'ہیومن پریڈیٹرز' بھی کہا جاتا ہے۔ 'ہیومن پریڈیٹرز' یعنی یہ انسانوں کی جان، مال حتی کہ ان کے احساسات اور جذبات کا بھی شکار کرتے ہیں۔  وہ یہ سب یہ کیسے کر لیتے ہیں اور میں نے عنوان میں عمران خان کا نام کیوں لکھا ہے؟ اس کا جواب یہ ہے کہ 'سائیکوپیتھ' میں دوسرے انسانوں سے الگ کچھ صفات ہوتی ہیں جو ان کو قدرتی شکاری بناتی ہیں۔ انکی یہ صفات دنیا بھر کے ماہرین نے برسوں کی تحقیق اور محنت کے بعد جمع کی ہیں اور حیرت انگیز طور پر وہ تقریباً ساری عمران خان میں پائی جاتی ہیں۔  سائیکوپیتھس کو 'ریپٹلینز' بھی کہا جاتا ہے۔ کیونکہ انکی کچھ عادتیں ریپٹلینزجیسی ہوتی ہیں۔ ریپٹلینز کے بارے میں قرآن اور سائنس نے کچھ آگہی دی ہے اس پر بھی بات کرینگے۔  اگر آپ ایک بار ٹھنڈے دل سے یہ مضمون پڑھ لیں تو شائد آپ عمران خان کی مقبولیت، شخصیت، سوچ اور فیصلوں کو سمجھ لیں۔ بہت سی چیزوں کے بارے میں آپ کی حیرت دور ہوسکتی ہے۔  ریپٹلین سائیک

Is PayPal available in Pakistan?

 As of now, PayPal remains unavailable in Pakistan, despite widespread global usage of the platform for online transactions. This absence poses challenges for Pakistani freelancers, entrepreneurs, and businesses who rely on international payments and e-commerce. Many individuals in Pakistan eagerly await the day when they can seamlessly transact through PayPal, a trusted and convenient method used worldwide. Currently, alternatives like Payoneer and Skrill serve as substitutes, but they do not offer the same level of accessibility and integration as PayPal does globally. The issue of PayPal's unavailability in Pakistan is multifaceted, involving regulatory hurdles and concerns related to financial transactions. Efforts are ongoing to address these challenges and pave the way for PayPal's entry into the Pakistani market. Until then, individuals and businesses in Pakistan continue to navigate the landscape of online payments with alternatives, hoping for the phrase "PayPal i

کیا پنجاب پی ٹی آئی کے ہاتھوں سے پھسل گیا؟

ملتان میں پی ٹی آئی کے امیدوار کو جماعت اسلامی اور جے یو آئی کی بھی حمایت حاصل تھی۔ پی ٹی آئی نے بھرپور کیمپین بھی چلائی۔ اس کے باؤجود آدھے ووٹوں سے پی ٹی آئی کو شکست ہوئی۔ اتنے بڑے مارجن سے شکست پر دھاندلی کا الزام نہیں لگ سکتا۔ اس سے پہلے کے ضمنی انتخاب میں بھی پی ٹی آئی پنجاب میں بری طرح ہاری۔ لیکن دھاندلی کے حوالے سے کچھ پیش نہیں کیا جا سکا کیونکہ خالی ڈبے پی ٹی آئی نمائندوں نے خود دیکھے۔ ان کے سامنے سیل ہوئے۔ پھر ووٹ ڈلتے خود دیکھے اور پھر ان کے سامنے ہی ڈبے کھول کر ووٹ گنے گئے۔ فارم 45 پر دستخط کیے گئے اور فارم 47 اس کے عین مطابق تھے۔ پھر بھی ان نتائج کے خلاف پی ٹی آئی نے احتجاج کرنے کی کوشش کی تو کوئی احتجاج میں شریک تک نہیں ہوا۔ بلکہ پی ٹی آئی نے خود اپنے ایک امیدوار کی تصاویر وائرل کریں جو دھاندلی کے خلاف اکیلا احتجاج کر رہا تھا۔  پی ٹی آئی آنکھیں بند کرنا چاہے تو ضرور کرے لیکن سچائی یہی ہے کہ پنجاب میں انکو ووٹ نہیں پڑا۔ پی ٹی آئی کی گرتی مقبولیت کا اثر سوشل میڈیا پر بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ پرسوں ایک بڑے پی ٹی آئی اکاؤنٹ نے کرغیستان کے ایشو پر ٹویٹ کی 'کہ اگر عمران خان ہوتا

کرغیستان میں حالات

  کرغیستان میں کچھ دن پہلے کسی ہوسٹل کے اندر مصری اور مقامی طلباء میں کسی بات پر جھگڑا ہوا۔ اس جھگڑے کو سوشل میڈیا پر مرچ مصالحہ لگا کر مقامیوں کو خوب اکسایا گیا جس کے بعد مقامی طلباء نے غیر ملکی طلبا پر حملے شروع کر دئیے۔  ان حملوں کا نشانہ خاص طور پر انڈین، پاکستانی اور بنگالی طلباء بنے۔ ہاسٹلوں پر حملے کیے گئے۔ جس کے بعد کرغیستان کی فوج بلوائیوں کو روکنے اور طلباء کو ریسکیو کرنے پہنچی۔  پاکستانی سفارت خانہ کرغیستان سے مسلسل رابطے میں ہے اور کرغیستان حکومت پر دباؤ ڈال رہے ہیں کہ ہمارے طلباء کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔ یہی کام انڈین اور بنگالی حکومتیں بھی کر رہی ہیں۔ پی ٹی آئی نے سوشل میڈیا پر پاکستانی طلباء کے مارے جانے کی خبریں پھیلائیں۔ اس کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے لیکن جن کے بچے کرغیسان میں پڑھ رہے ہیں ان پر ایسی خبروں کے بعد قیامت ہے۔  اس وقت حالات کو کرغیستان کی فوج کنٹرول کر رہی ہے۔ پاکستانی، انڈینز اور بنگالیوں سمیت کئی ممالک کے سفارت خانے اپنے طلباء کو گھروں تک محدود رہنے کا کہہ رہے ہیں۔  کچھ خبروں کے مطابق حملوں میں 5 پاکستانی طلباء زخمی ہیں جن میں سے ایک ہسپتال میں ایڈمٹ ہے۔ پی

کیا ججز پگڑیوں اور توہین کے معاملات میں انصاف کر رہے ہیں؟

کیا ججز پگڑیوں اور توہین کے معاملات میں انصاف کر رہے ہیں؟ عمران خان نے اپنے آفیشل ٹویٹر سے چند دن پہلے جسٹس قاضی فائز عیسی کو لندن پلان کا حصہ اور سہولت کار قرار دیا۔  کوئی ثبوت کچھ نہیں! کسی جج نے اس سے ثبوت طلب کیا؟ کسی جج نے ا سپر کوئی توہین عدالت لگائی؟  کوئی ازخود نوٹس لیا؟  پی ٹی آئی نے باقاعدہ اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے قاضی فائز عیسی کو 'خاکی قاضی' کہہ کر ٹرینڈ چلایا۔ کیا اطہرمن اللہ یا بابر ستار یا محسن کیانی کے کان پر جوں بھی رینگی؟ نیز کیا ججوں کے علاوہ بھی پاکستان میں کسی کی عزت ہے؟ جسٹس بابر ستار ہر دوسرے شخص اور ادارے کو بغیر کسی ثبوت کے آئی ایس آئی کی پراکسیز کہہ رہا ہے۔  کیا ججوں کے پاس لائسن ہوتا ہے لوگوں کی توہین کا؟  کیا جج بغیر ثبوت کے کسی پر کوئی بھی الزام لگا سکتے ہیں؟  کیا ان اداروں اور شخصیات کی توہین نہیں ہوتی؟ پی ٹی آئی نے پاک فوج کے خلاف پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی مہم چلائی۔ عمران خان کی حکومت گرانے سے لے کر اس کی عدت میں شادی کروانے تک ہر الزام فوج پر لگا دیا گیا۔ جرنیلوں کی وردیوں میں تصاویر لگا کر ان کو گالیاں دی گئیں۔  کسی جج کو اس ادارے کے ساتھ اس س

دبئی پراپرٹی لیکس سے متعلق کچھ دلچسپ حقائق!

 دبئی پراپرٹی لیکس سے متعلق کچھ دلچسپ حقائق پیش خدمت ہیں۔! دبئی میں پاکستانیوں کی اربوں ڈالر کی پراپرٹیز کا پہلا انکشاف عمران خان کی حکومت میں آنے کے فوراً بعد 2018ء میں ہوا تھا۔ اس وقت اس میں 894 پاکستانیوں کی 10 سے 11 ارب ڈالر کی جائیدادوں کا انکشاف ہوا تھا۔ اس پر سپریم کورٹ نے رپورٹ بھی طلب کی تھی۔ تب ان میں ملک ریاض، میر شکیل الرحمن، سلمان اقبال، فرح گوگی اور علیمہ خان کا نام بھی آیا تھا۔ علیمہ خان کی دبئی میں کئی ارب روپے مالیت کی 6 جائدادوں کا انکشاف ہوا تھا۔ فرح گوگی کی بھی کئی جائدادیں سامنے آئی تھیں۔  سپریم کورٹ کو ایکشن میں دیکھ کر عمران خان نے فوری طور پر بےنامی دولت و جائداد رکھنے والوں کے لیے ایمنسٹی سکیم جاری کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔ اس میں پیشکش کی گئی کہ تھوڑے سے پیسے دے کر اپنی چوری کا مال حلال کر لو کوئی سوال نہیں ہوگا۔ اس سکیم کا سب سے زیادہ فائدہ فرح گوگی اور علیمہ خان نے اٹھایا۔ فرح گوگی کے تو انٹرویوز موجود ہیں جس میں وہ وضاحت کرتی ہیں کہ اس نے کیسے عمران خان کی ایمنسٹی سکیم سے اپنے کروڑوں روپے کی بلیک منی کو وھائٹ کیا ہے۔  اس پر جب تنقید ہوئی تو عمران خان نے ٹی

عمران خان کی 13 پیشن گوئیاں جو حرف بحرف سچ ثابت ہوئیں!

1۔ اپریل 2018ء میں عمران خان نے پیشن گوئی کی کہ ن لیگ کی بڑی وکٹ گرنے والی ہے۔  سچ میں پھر خواجہ آصف نااہل ہوگئے۔ یہ الگ بات ہے کہ کچھ بدخواہوں نے اس پیشن گوئی کو اسٹیبلشمنٹ کے کھاتے میں ڈالا تھا۔  2۔ 2020ء میں عمران خان نے ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'میں پیشن گوئی کرتا ہوں کہ اب کشمیر آزاد ہوگا۔" آج انکا سوشل میڈیا دیکھ کر لگ رہا ہے کہ وہ شائد آزاد کشمیر کی بات کر رہے تھے۔  3۔  جب عمران خان کے خلاف اپوزیشن پارٹیاں اکھٹی ہوئیں تو اس نے پیشن گوئی کہ میرے خلاف یہ پارٹیاں اکھٹی ہوجائینگی۔ ویسے یہ محض اتفاق ہے کہ ہر حکومت کے خلاف اپوزیشن اکھٹی ہوتی ہے۔ جیسے اس وقت عمران خان فضل الرحمن اور اچکزئی اور جماعت اسلامی وغیرہ کے ساتھ اکھٹا ہونے کی کوشش میں ہیں۔   4۔ عمران ریاض کے بقول عمران خان نے مارچ میں ہی پیشن گوئی کر دی تھی کہ اگر میرے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگئی تو پاکستان دیوالیہ ہوجائیگا۔ اس کے بعد کم و بیش 40 بار وہی پیشن گوئی دہرائی اور پاکستان کے سری لنکا بننے کی پیشن گوئی بھی کی۔  اس پیشن گوئی کو پورا کروانے کے لیے عمران خان نے آئی ایم ایف کو خط بھی لکھا اور یورپ

آزاد کشمیر میں پاکستان سے نفرت کیوں؟

پاکستان سے نفرت کیوں؟ آزاد کشمیر کے کچھ باسیوں کی باتیں سوشل میڈیا پر دیکھیں تو دکھ اور حیرت ہوئی! پاکستان اور پاکستانیوں سے اتنی نفرت؟ کیا پاکستان آزاد کشمیر سے پیسے لیتا ہے کسی بھی شکل میں؟ یا کوئی اور فائدے اٹھاتا ہے؟ آزاد کشمیر کے راستے دریائے جہلم کا پانی آتا ہے۔ لیکن جہلم جن تین دریاؤں سے بنتا ہے وہ آزاد کشمیر سے نہیں انڈیا کے زیر قبضہ مقبوضہ کشمیر سے نکلتے ہیں۔ پھر آزاد کشمیر سے ہوکر یہ پانی پاکستان کے تین صوبوں سے گزر کر بحیرہ عرب میں جاگرتا ہے۔ اس پانی کو بھی آزاد کشمیر میں ہی روکنے کے لیے پاکستان نے 16 ارب ڈالر کی لاگت سے دو ڈیم بنوائے ہیں۔  ان ڈیموں سے پاکستان کو گرمیوں میں تقریباً 1 ہزار میگاواٹ تک بجلی ملتی ہے۔ سردیوں میں یہ چند سو میگاواٹ رہ جاتی ہے۔ تو کیا یہ پاکستان کا گناہ ہے کہ انڈیا کے زیر قبضہ علاقے سے نکلا پانی آزاد کشمیر سے ہوکر پاکستان آرہا ہے؟ یا یہ گناہ ہے کہ پاکستان نے 16 ارب ڈالر کی خطیر رقم لگوا کر اور اپنی نسلیں مقروض کر کے آزاد کشمیر میں دو ڈیم بنوا دئیے جن سے سال کے چند ماہ ایک ہزار میگاواٹ تک بجلی مل جاتی ہے؟ پاکستان یا پاکستانی قوم آزاد کشمیر پر کوئی دع